چیف جسٹس گلزار احمد خیبرپختونخوا میں دیوالی کل منائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف جسٹس گلزار احمد خیبرپختونخوا میں دیوالی کل منائیں گے
چیف جسٹس گلزار احمد خیبرپختونخوا میں دیوالی کل منائیں گے

اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد خیبر پختونخوا کے شہر کرک میں دیوالی کل منائیں گے جس کا مقصد مقامی ہندو برادری کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں سے وہاں پہنچنے والے ہندو زائرین سے اظہارِ یکجہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دیوالی منانے کیلئے عظیم الشان تقریب کا انعقاد پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے کیا جا رہا ہے، جس میں چیف جسٹس اور دیگر معززین کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ہندو کونسل سندھ اور بلوچستان سے بھی بڑی تعداد میں ہندو زائرین تقریب میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف انتقال کر گئے

شیم آن سندھ گورنمنٹ،پورا کراچی گند سے بھرا ہے،چیف جسٹس

پاکستان ہندو کونسل (پی ایچ سی) کے سرپرست اعلیٰ اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا کہنا ہے کہ دیوالی کے جشن کے دوران سینئر حکام کی موجودگی شرپسندوں کو ایک مضبوط پیغام دے گی کہ ریاست ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے۔

ہندوکونسل نے دیوالی کی تقریب کیلئے سندھ اور بلوچستان سے آنے والے 1 ہزار 500 زائرین کیلئے ایواکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) سے رہائش اور دیگر سہولیات کی استدعا کی ہے۔ زائرین نے حسن ابدال پہنچنا شروع کردیا جہاں سے پیر کے روز کرک کے علاقے تیری کو روانگی ہوگی۔

دیوالی منانے کیلئے مختص ضلع کرک میں ہندو سنت شری پرم ہنس جی مہاراج سے منسوب مندر 1920 میں تعمیر کیا گیا۔ گزشتہ برس جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی عالم کی قیادت میں ایک مشتعل ہجوم نے اس میں توڑ پھوڑ کی۔ 

بعد ازاں چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر نہ صرف مندر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا گیا بلکہ عدالت عظمیٰ نے اکتوبر 2021 میں کے پی حکومت کو صدیوں پرانی سمادھی کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان سے 3 کروڑ 30لاکھ روپے وصولی کا حکم بھی دیا۔

Related Posts