صدر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملاقات
صدر عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملاقات

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوانِ صدر میں  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونےوالی ملاقات کے حوالے سے صدرِ پاکستان کے پیغام کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان آرمی چیف کے عہدے کی مدت کا تعین کرے، 6 ماہ میں قانون سازی نہ ہوئی تو صدر نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے گزشتہ روز  آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا 43 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے اور چیف جسٹس پاکستان کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  قانون سازی نہ ہوئی تونئے آرمی چیف کا تقرر کیاجائے، سپریم کورٹ

Related Posts