راولپنڈی کے شہریوں کا کم نرخ پر ددو چھہ ڈیم کیلئے زمینیں دینے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Citizens refuse to vacate lands for Daducha Dam in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :اسمال ڈیم آرگنائزیشن راولپنڈی نے ددوچھہ ڈیم کی تعمیر سے قبل مجوزہ رقبے میں آنے والے دو دیہات کے لگ بھگ پانچ سو سے زائد گھرانوں کو مکانات خالی کرنے کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی و کلرسیداں نے زمین کی واگزاری کے لیئے بھی عملی اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں تاکہ ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا جاسکے۔

دوسری جانب مجوزہ ددوچھہ ڈیم کی زد میں آنے والے گاؤں کے مکینوں نے تاحال اپنی زمینوں کا سرکاری معاوضہ حاصل نہ کیا ہے اور انھوں نے سرکاری معاوضے کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے حکمران جماعت کے ایم این اے سمیت مقامی قیادت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا شروع کردیاہے۔

صوبائی حکومت نے ددوچھہ ڈیم کی بروقت تعمیر کے کام کو شروع کرنے کے لیے موجودہ بجٹ میں زمین خریداری کے لیئے رکھے گئے 1اعشاریہ 6بلین روپے اسمال ڈیم آرگنائزیشن راولپنڈی کو جاری کردیئے ہیں ۔

اس رقم سے اسمال ڈیم آرگنائزیشن نے ڈیم کے لیئے 18 ہزار کنال سے زائد کا رقبہ جن میں سے ساڑھے سولہ ہزار کنال تحصیل راولپنڈی،جبکہ 1800سو کنال تحصیل کلرسیداں میں موجود ہے اس کی خریداری کا عمل مکمل کرنا تھاجس پر اب اسمال ڈیم آرگنائزیشن راولپنڈی نے ڈیم کے لیئے مجوزہ علاقے میں آنے والے دو دیہات کے لگ بھگ پانچ سو سے زائد گھرانوں کو مکانات خالی کرنے اور سرکاری معاوضہ لینے کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیم کے مقام پر زمینوں کا سرکاری ریٹ لگ بھگ 90ہزار کے قریب سرکاری ریٹ مقرر کیا گیا ہے لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ مارکیٹ ریٹ سے انتہائی کم ہےجس کی وجہ سے وہ زمینیں خالی کرنے اور سرکاری معاوضہ نہ لینے پر بضد ہیں۔

سرکاری ریٹ سامنے آنے پر مکینوں نے باقاعدہ احتجاج شروع کردیاہے اور اس ضمن میں وہ گذشتہ روز ایم این اے صداقت عباسی اور مقامی ایم پی اے سے ملاقات کے دوران اپنا احتجاج ریکارڈ کرواچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں شدید بارش، راول اور خانپور ڈیم میں پانی خطرے کے نشان تک پہنچ گیا

اس ضمن میں اسمال ڈیم آرگنائزیشن راولپنڈی کے ایکسین عمیر کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ گذشتہ کئی سالوں سے خرید و فروخت میں لکھوائے جانے والے ریٹ کو سامنے رکھتے ہوئے مقرر کیا گیاہے،ہم نے ادائیگیوں کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ہیں،مکین اپنا معاوضہ وصول بھی کررہے ہیں جو وصول نہیں کررہے ان کے لیئے طے شدہ تاریخ کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts