اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں چینی سفیر نے چین کے صدر کے موجودہ سال کے وسط میں پاکستان کے مجوزہ دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین معیشت،انفرا سٹرکچر کی تعمیر اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین ،پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز، کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم