چینی سفیر یاؤ جِنگ کی چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چینی سفیر یاؤ جِنگ کا پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جِنگ نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی اور کورونا وائرس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع کے دوران چینی سفیر نے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے مدد کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے چینی سفیر کو پاکستان میں پلازما مشینوں کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیااورآزمائش کی گھڑی میں مکمل تعاون کرنے پر حکومت چین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چین ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے مزید اسپرے اور کیمیائی دوائیں پاکستان کو مہیا کرے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے سبی ، لورالائی اور خضدار اضلاع میں ٹڈیوں نے پھلوں کے باغات پر حملہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک دن میں 6ہزار472 کورونا کیسز، 88 اموات

مزید یہ کہ جاپان کی حکومت نے ٹڈیوں کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کو کیڑے مار دوا مہیا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپان کی حکومت رواں ماہ این ڈی ایم اے کو 58000 لیٹر کیڑے مار دوا فراہم کریگی۔