بیجنگ: جمعرات کو چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
چین کی تبت ایئر لائنز نے کہا کہ تمام مسافروں اور عملے کو ایئربس اے 319 طیارے سے نکال لیا گیا ہے، جس میں آگ لگ گئی تھی۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں 113 مسافروں اور عملے کے 9 ارکان میں سے کسی کی اموات نہیں ہوئی اور صرف کچھ لوگ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ تبت ایئر لائنز کا طیارہ تبت میں نینگچی کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے رن وے سے اتر گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج میں تبت ایئرلائنز کے طیارے کو دکھایا گیا ہے جس میں مسافروں اور عملے کے جانے کے دوران طیارے کے بائیں جانب سے شدید دھواں اور آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں۔
ویڈیو فوٹیج میں لوگوں کو عقبی دروزے سے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کورونا وائرس سے کتنی اموات ہوئیں؟