چین کا قومی دن: سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران کبوتر اُڑانے پر بھی پابندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کا قومی دن: سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران کبوتر اُڑانے پر بھی پابندی
چین کا قومی دن: سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران کبوتر اُڑانے پر بھی پابندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منائے جانے والے قومی دن کے موقعے پر آج  ملٹری پریڈ کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور شہر میں ڈرون کے ساتھ ساتھ کبوتر اور پتنگ اڑانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان کے ہمسایہ ملک چین کے دارالحکومت کی  سڑکوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بیجنگ کے تیانمن اسکوائر پر 15 ہزار اہلکار 160 سے زائد ہوائی جہاز اور 500 سے زائد جنگی سازو سامان کے ساتھ ملٹری پریڈ میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپورراہداری افتتاحی تقریب، پاکستان کامنموہن سنگھ کوبلانے کافیصلہ

چینی حکومت نے قومی دن کے موقعے پر غریب عوام کے لیے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی پریڈ کو براہِ راست پوری قوم کو دکھانے کے لیے 6 لاکھ سے زائد ٹی وی سیٹ تقسیم کیے ہیں جن پر چین کے لوگ انتہائی جوش و خروش سے ملٹری پریڈ سمیت قومی دن کی دیگر تقریبات بھی ملاحظہ کرسکیں گے۔

یکم اکتوبر 1949ء کومعرضِ وجود میں آنے والے عوامی جمہوریہ   چین کے یوم آزادی کے موقعے پر ہر سال پورے ملک میں تعطیل ہوتی ہے اور پوری چینی قوم جوش و خروش سے اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتی ہے ۔

یوم آزادی کے حوالے سے چین  کی روایت رہی ہے کہ یوم آزادی صرف ایک دن نہیں بلکہ پورے 7 دن تک منایا جاتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پورے 7 دن تک ملک بھر میں تعطیل ہوتی ہے جسے گولڈن ویک کانام دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل ہانگ کانگ میں چین کے حق میں گزشتہ روز ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے حامی شہریوں نے قابل قدر تعداد میں شرکت کی تاہم مخالفین بھی اس دوران سڑکوں پر نکل آئے اور چین کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔

پولیس نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس بم پھینک کر انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جس پر حکومت مخالف مظاہرین مشتعل ہو گئے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے چند پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ میں چین کے حق میں بڑی ریلی کا اہتمام، مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے

Related Posts