غزہ: مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی فورسز نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 22 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ سے جاری جھڑپوں کے دوران اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اوراسٹن گرینیڈ برسائے۔ درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حریت پسند تنظیم حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے جواب میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملوں کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 22 افراد شہید ہو گئے جبکہ اسرائیل نے حماس کے سینئر کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا۔
اسرائیلی فورسز نے الزام عائد کیا کہ کہ جنوبی اسرائیل پر تابڑ توڑ راکٹ فائر کیے گئے جس سے اشکلون کے علاقے میں رہائشی عمارت متاثر ہوئی جس کے 6 شہری زخمی ہو گئے۔ ہم اسرائیل پر کسی دہشت گرد کو حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
???? As non-stop barrages of rockets continue to be fired toward southern Israel, an apartment building in Ashkelon was hit. 6 civilians were injured.
Waking up to terror should NOT be a daily reality. pic.twitter.com/ZrCEjhIw1x
— Israel Defense Forces (@IDF) May 11, 2021
دوسری جانب حریت رہنماؤں کے مطابق اسرائیلی آبادی مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ حماس کو دہشت گرد کہنے والے اسرائیل کی فورسز نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے نہتے عوام پر گولیاں برسائیں اور خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مشرقی یروشلم میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے، اقوام متحدہ