”چکی“سردیوں کی خاص مٹھاس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

”چکی“سردیوں کی خاص مٹھاس
”چکی“سردیوں کی خاص مٹھاس

کراچی:سردیوں کا موسم ہو تو جسم کو گرم رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے، آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس سرد موسم میں جب ہم بازار میں جاتے ہیں تو شہری چکی سے بنے گڑھ والے لڈو، مونگ پھلی کے لڈو خرید رہے ہوتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان اقسام سے تیار کردہ اشیاء کا جسم پر گرم اثر ہوتا ہے اور سردیوں میں اسے کھانا مفید سمجھا جاتا ہے۔ انہیں استعمال کرکے ہم مختلف قسم کی سردیوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

تل کے بیج اور گڑ سے تیار کی جانے والی اشیاء بر صغیر پاک و ہند کے بیشتر حصوں میں ہمیشہ سے پسندکی جاتی ہیں،تاہم پچھلی چند دہائیوں میں اس طرح کی مٹھاس سے بھری مٹھائیوں کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

 تقریباً 35 سالوں سے کراچی کے علاقے دھوراجی میں مٹھائی کی دکان چلانے والے دکاندار نے بتایا کہ ان کا کاروبار سردیوں میں بہت زیادہ تیز ہوجاتا ہے، وہ لذت سے بھرپور چکی بیچتے ہیں، جنہیں عوام بہت پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چکی، تل کے لڈو، بھنے ہوئے چاولوں کے لڈو اور پاپ کارن لڈو تیار کئے جاتے ہیں۔

چکی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گڑ کو پگلا کر ان کو مختلف شکلوں میں ڈھال دیا جاتا ہے، اس کے بعد اس میں مونگ پھلی اور مختلف اشیاء ڈال کر اسے تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے تیار کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔

انہوں نے کہا، ”چکی کو تیار کرنے میں کم سے کم 20منٹ کا وقت لگتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں فروخت ہونے والی چکی خالص گڑ میں تیار کی جاتی ہے، جو صحت کے لئے بھی فائدہ مندہوتی ہے اور جسے دیکھ کر منہ میں پانی آجائے۔

ان کے مطابق، چِکی اور تل کے لڈو وہ چیزیں ہیں جو سردیوں کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔ انہوں کہا کہ چکی 1600روپے فی کلو سے لے کر 2400روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی ہے۔

Related Posts