سندھ میں کچرا پھیلانے والوں کو جرمانہ اور جیل بھجوانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chief secretary sindh chair high level meeting in his office

کراچی :سیکرٹری بلدیات حکومت سندھ روشن علی شیخ نے جگہ جگہ کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی، تمام متعلقہ افسران مقررہ جگہ کے علاوہ کہیں بھی کچرا پھینکنےوالے شہریوں ، دوکانداروں اور متعلقہ عملے کے خلاف نہ صرف جرمانہ بلکہ جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

سیکریٹری بلدیات حکومت سندھ روشن علی شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں صفائی و ستھرائی کی صورت حال اور جراثیم کش اسپرے مہم کے موضوع پر اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

میٹنگ میں سیکرٹری بلدیات سندھ کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ چراغ الدین ہنگورو، ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اسحاق، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی، مسرور میمن،کراچی کے تمام میونسپل کمشنرز، ڈپٹی دائریکٹر سالڈ ویسٹ، سینی ٹیشن ڈائریکٹرزسمیت وزیر بلدیات سندھ کے کوآرڈینیٹر طارق خٹک بھی موجود تھے۔

روشن علی شیخ کو تمام میونسپل کمشنرز کی جانب سے ان کے علاقوں میں جاری جراثیم کش اسپرے مہم اور صفائی و ستھرائی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت و آسانی محکمہ بلدیات سندھ کا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ کسی بھی صورت نہیں کیا جاسکتا۔

روشن علی شیخ نے واضع الفاظ میں کہا کہ تمام اضلاع کی حدود میں جاری جراثیم کش اسپرے مہم کارونا کی وبا کے مکمل خاتمے کے بعد بھی جاری رہنی چاہئے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے تمام رہائشی و کمرشل علاقوں کو کچرے سے پاک بنانے کے حوالے سے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام سینٹری اسٹاف کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہونا چاہئے اور کسی بھی مقام پر کچرا جلانے یا پھینکنے والے کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

روشن علی شیخ نے بعض علاقوں میں دکانداروں کی جانب سے کوڑا سڑکوں پر پھینکنے کے رجحان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ کچرے کے پھیلاؤ کے مرتکب افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایسے معاشرہ دشمن عناصر پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے بلکہ اگر ضرورت پیش آئے تو باقاعدہ گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کروایا جائے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے عوامی آگہی سے متعلق اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں لوگوں کو صفائی و ستھرائی سے متعلق شعور کی آگہی وقت کی ضرورت ہے اور سلسلے میں مقامی این جی اوز اور اصلاح معاشرہ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:صوبے بھر میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے،روشن علی شیخ

روشن علی شیخ نے دوران لاک ڈاؤن روڈ کٹنگ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ڈی ایم سی کی حدود میں غیر قانونی روڈ کٹنگ پر  ایف آئی آر ٹھیکیدار اور متعلقہ افسر کے خلاف کٹوائی جائے گی اور کسی بھی طرح کی رعایت برتے بنا قانون شکنوں کا نشان عبرت بنادیا جائے۔

Related Posts