25 بچے وباء کا شکار ،وزیراعلیٰ سندھ نے دارالسکون میں کورونا وارڈ بنادیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision to start property tax survey project in Karachi

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے روتھ لوئس کو حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے، دارالسکون میں 25 بچے کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، میں نے دارالسکون میں کوروناوارڈ قائم کردیا ہے۔

سی ایم ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے، اجلاس میں دارالسکون کی سسٹر روتھ لوئس کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

سندھ کابینہ نے روتھ لوئس کی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاجبکہ سندھ کابینہ نے روتھ لوئس کو حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی، وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ دارالسکون میں 25 بچے کوروناکا شکار ہوگئے ہیں، میں نے دارالسکون میں کوروناوارڈ قائم کردیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ سسٹر روتھ لوئس نے معاشرے کے ایسے افراد کی خدمت کی جن کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، میری سسٹر روتھ لوئس سے کافی ملاقاتیں تھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر ملاقات میں سسٹر روتھ لوئس ہمیشہ خصوصی بچوں کی بحالی اور ترقی کیلئے بات کی،ایسی انسان ذات کی خدمت کرنے والی شخصیات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مغفرت اور زیرعلاج مریضوں کی صحت یابی کی دعا کی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ نے امن و امان پر بریفنگ دی جبکہ گندم کی پوزیشن اور آٹے کی قیمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس میں  لائیواسٹاک فارمرز کو جانوروں کی افزائش کیلئے سبسڈی دینے اوربی آر ٹی گرین لائن کے کامن کاریڈور کے کام کا جائزہ لیا گیا،کابینہ نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے نئے اخراجات کا بھی جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جارہا ہے،مرتضیٰ وہاب

اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی ایکٹ 2020 ترمیمی بل ،سرکاری رہائش گاہوں پر غیرمتعلقہ لوگوں کو بے دخل کرنے اورنجی شعبوں میں تنخواہوں کا اجراء، مزدوروں کو معاوضہ کی ادائیگی کا جائزہ لیاگیا۔

Related Posts