کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو پر مرتضیٰ وہاب کا تعریفی ٹوئٹر پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو پر مرتضیٰ وہاب کا تعریفی ٹوئٹر پیغام
کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی ویڈیو پر مرتضیٰ وہاب کا تعریفی ٹوئٹر پیغام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ سرفراز کی ویڈیو پر ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر ایک تعریفی پیغام دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اسپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو پر تبصرہ کیا۔

عبدالماجد بھٹی نے کمسن عبداللہ سرفراز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلے کو سیدھا رکھتے ہوئے کھیل رہا ہے جس کا ترجمان سندھ حکومت نے جواب دیا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ کمسن عبداللہ سرفراز صرف بیٹ کو سیدھا نہیں رکھتا بلکہ وہ جرات مندی کے ساتھ شاٹس کھیلتا ہے جس سے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز کی یاد تازہ ہوتی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب کپتان سرفراز احمد پہلی بار پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے تو وہ اسی طرح جرات مندی کے ساتھ کھیلتے تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے امید ظاہر کی کہ سرفراز احمد ایک بار پھر کھلے اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا انداز اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کرکٹ دیکھنا خوشی کا باعث تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کو مفت ٹکٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز  زیادہ سے زیادہ شائقین کو اسٹیڈیم تک رسائی دینے کی غرض سے چار جنرل اسٹینڈز مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شائقین کو مفت ٹکٹس دینے کا فیصلہ

Related Posts