سردیوں میں کراچی کی روایتی سوغات، مزیدار ذائقے سے بھرپور چکن کارن سوپ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں چکن کارن سوپ کے مختلف اسٹالز سجا لیے جاتے ہیں اور شہری یہاں کی روایتی سوغات، مزیدار ذائقے سے بھرپور چکن کارن سوپ کا لطف اٹھاتے ہیں۔

کراچی کے علاقے پیپر مارکیٹ کے نزدیک دستیاب سیفی کارن سوپ ہرخاص و عام کا پسندیدہ ہے جہاں ہر عمر کے بچے، بڑے اور جوان آتے ہیں اور سرد شاموں کے دوران چکن کارن سوپ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سیفی کارن سوپ والوں کا کہنا ہے کہ چکن کارن سوپ کے مختلف فلیورز ہم خود بناتے ہیں جس میں گھریلو مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں۔ ہم نے اپنے والد کے زمانے سے سوپ کا ذائقہ یکساں رکھا ہے۔

پیپر مارکیٹ کے قریب واقع سیفی کارن سوپ بنانے والے یوسف صاحب کے بقول انہیں سوپ بناتے ہوئے 25 سے 30 سال کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ یہ شاپ پاکستان چوک کے علاقے میں شاہراہِ لیاقت پر فیصل بینک کے سامنے ہے۔

یوسف صاحب کا کہنا ہے کہ شام کو 5 بجےسے رات 11 بجے تک گاہکوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔ سوپ کا لطف اٹھانے والوں کو اپنی مرضی سے ذائقہ تیار کرنے کیلئے مصالحہ جات الگ پیش کیے جاتے ہیں۔

لوگ چکن کارن سوپ سے نہ صرف خود لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ گھر والوں کیلئے بھی پیک کروا کر لے جاتے ہیں۔ ایم ایم نیوز کے میزبان نگاہ محمد کا کہنا ہے کہ اگر پیپر مارکیٹ سے گزرنا ہو تو ایک بار کارن سوپ ٹرائی ضرور کریں۔ 

Related Posts