کراچی میں چہلم امام حسین ؓکامرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں پہنچ کراختتام پذیر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Chehlum procession end peacefully amid tight security in karachi

کراچی : شہداء کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے بر آمد ہو کر ریگل چوک صدر ،تبت سینٹر سے ہو تا ہوا ایم اے جناح روڈ ، اولڈ سٹی ایریا سے گزر کر لیاری ککری گراونڈ سے متصل حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پراختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں امسال ہزاروں افراد شامل تھے ، شرکا ء نوحہ خوانی کرتے ہوئے جلوس میں شریک ہوئے ،جلوس صدر ریگل چوک سے گزرا تو جلوس میں شامل بعض خواتین بھی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھیں جبکہ درجنوں علم جلوس میں شامل تھے۔

نوجوانوں کے ہاتھوں میں 30 سے 40 فٹ بلند علم بھی تھے جنہیں 3 اطراف سے رسیوں سے سیدھا کیا گیا تھا جبکہ علم اٹھانے والے نوجون ایک بیلٹ کاندھے پر لٹکا کر اس پر علم کے نچلے حصے کو تھامے ہوئے تھے۔

جلوس میں نوحے پڑھنے والے گروپوں میں شامل افراد ماتم بھی کر رہے تھے، مرکزی جلوس میں فاصلے سے کئی ٹرک ایسے تھے جن سے شرکاء کو لنگر فراہم کیا جارہا تھا ، لنگر میں بریانی ، دال روٹی ،شربت،پانی اور دودھ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جلوس میں موجود بچوں کو بھی مختلف اقسام کے پاپڑ ، بسکٹ اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کی جا رہی تھیں ، طویل سفر کے باوجود شرکا ء مستقل پیدل چل رہے تھے، جلوس میں شریک ایک بچے نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اورنگی ٹاؤن سے شریک ہونے آیا ہے۔

ایک خاتون جو ایک چھوٹا علم اٹھا ئی ہوئی تھی ،خاتون نے بتایا کہ وہ عباس ٹاؤن سےجلوس میں شرکت کے لیے حاضر ہوئی ہے ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لوہے کا پائپ اور علم کا وزن مجھے بالکل محسوس نہیں ہوا کیوں کہ یہ علم شہداء کربلا کا ہے۔

ٹرک پر لگائی گئی شربت کی سبیل پر شرپت پلانے والے نوجوان نے بتایا کہ ہم لوگ عباس ٹاؤن سے آئے ہیں اور پورے جلوس میں مسلسل شربت تقسیم کررہے ہیں تاکہ شرکاء کو پیاس کی شدت پریشان نہ کرے۔

مزید پڑھیں:تصویرتجزیہ: ملک بھر میں چہلم امام حسین ؓکے جلوس

انہوں نے بتایا کہ جہاں بھی کہیں بڑی مجلس یا جلوس برآمد ہوتا ہے ہم اس میں شربت اور دیگر اشیاء کا لنگر کرتے ہیں۔جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہو گیا ۔