کراچی/کوئٹہ:حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ،چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد سے رابطہ، آزادی مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو۔
حکومت اور جے یو آئی کی قیادت کے درمیان جاری مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک پر چوہدری برادران ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اور سابق سینئر پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
چوہدری برادران اور جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمدکے درمیان آزادی مارچ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک سمیت اہم سیاسی امور پر گفتگو ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں :مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم، حکومت اور اپوزیشن کا پشاور مو ڑ پر جلسہ کر نے پر اتفاق