چودھری انوارالحق نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چودھری انوارالحق نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
چودھری انوارالحق نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد:: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اراکین اسمبلی، سیکرٹریز حکومت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر انوارالحق کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں سارا انفراسٹرکچر مخلوق خدا کی خدمت کیلئے ہے۔

نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ گفتگو سے کبھی تبدیلی نہیں آتی، اپنے عمل سے آتی ہے، خیال رہے کہ چودھری انوارالحق آزاد کشمیر کے 15 وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

چودھری انوارالحق نے کہا کہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹرز سے گزارش ہے کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور اساتذہ ڈیوٹی پر حاضر رہیں،مجھے سٹیٹس کو سے نفرت ہے، یہاں انشااللہ آزاد کشمیر کے حالات میں بہتری نظر آئے گی،

Related Posts