سوشل میڈیا پر موجود وفاقی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست میں کوئی صداقت نہیں۔نعیم الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر زیر گردش وفاقی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست میں کوئی صداقت نہیں۔نعیم الحق
سوشل میڈیا پر زیر گردش وفاقی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست میں کوئی صداقت نہیں۔نعیم الحق

وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تبدیل شدہ وفاقی کابینہ کی فہرست میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ مخالفین اس طرح کی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے از خود تصدیق کی ہے کہ یہ لسٹ مکمل طور پر غلط ہے جبکہ مخالفین ایسی خبریں پارٹی میں دھڑے بندیاں ترتیب دینے کے لیے پھیلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل کی پیروی کر رہی ہے۔فواد چوہدری

نعیم الحق نے کہا کہ مخالفین اپنی کوششوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیر گردش فہرست کے تحت وفاقی کابینہ میں جتنی بھی تبدیلیاں دکھائی گئی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ انگریزوں کے تعلیمی نظام نے ملک میں طبقاتی تفریق کو جنم دیا جبکہ مسلمانوں نے طاقت کے باوجود تلوار کی بجائے علم کو ترقی کا زینہ بنایا۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کا پہلے سے رائج نظام تعلیم انگریزوں کے نو آبادیاتی نظام کے تحت جان بوجھ کر ختم کیا گیا۔راہِ حق کے بارے میں صرف تعلیم انسان کو شعور عطا کرتی ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا واحد ملک تھا جبکہ غلبۂ اسلام کے بعد 30 سال میں مسلمان وسط ایشیا تک جا پہنچے۔

مزید پڑھیں: انگریزوں کے تعلیمی نظام نے ملک میں طبقاتی تفریق کو جنم دیا۔ وزیر اعظم عمران خان

Related Posts