چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن چندریان 3 سے رابطہ منقطع ہوگیا، مشن سے سگنل آنا بند ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریاں متاثر ہوئیں، چندریان 3 سے رابطے کی کوششیں تاحال ناکام ہوگئی ہیں۔
ISRO کے مطابق مشن سے رابطہ بحال کرنے اور اسے ویک اپ موڈ میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں،چندریان 3 مشن کے وکرم لینڈر اور پراگیان روور سے کوئی سگنل موصول نہیں ہورہے۔
بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق امید ہے بیٹریاں ری چارج ہونے کے بعد مشن دوبارہ سگنل بھیجنے لگے گا، چاند کے جنوبی قطب پر انتہائی شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔
چندریان 3 مشن اگست میں چاند کی جنوبی سطح پر اترا تھا، اس سے دو ہفتے تک ڈیٹا اور تصاویر موصول ہوتی رہیں، جس کے بعد مشن کو سلیپ موڈ میں کر دیا گیا تھا۔