چیمبر آف کامرس کا کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیمبر آف کامرس کا کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ
چیمبر آف کامرس کا کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

شہرِ قائد میں بارشوں سے رہائشی علاقوں کے ساتھ تجارتی مراکز، دکانیں اور شاپنگ مال بھی زیر آب آگئے، چیمبر آف کامرس کی جانب سے کراچی کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر کراچی چیمبر ادریس میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کراچی کا دورہ کرنے اور اسے آفت زدہ قرار دے کر ٹیکس کی چھوٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ شہر کا دورہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بارش ، شہر میں پیٹرول کی سپلائی متاثر

صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کسمپرسی کا سامنا کر رہا ہے، شہرکو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، وزیر اعظم کراچی کے باسیوں کا احساسِ محرومی ختم کرنے کیلئے شہرِ قائد کا دورہ کریں۔

صدر ادریس میمن نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرکے اس کی ازسرنوتعمیر کی جائے، ملک کے کیپیٹل حب آئی آئی چندریگر روڈ پر کئی فٹ پانی جمع ہوا، کپڑا مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، اناج بازار سیمت کئی بازار پانی برد ہوگئے، اولڈ سٹی ایریا سے سمندر زیادہ دور نہیں لیکن نکاسی آب کا انتظام مفلوج نظر آتا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کی تباہی کا معاوضہ دیا جائے اورٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے تاکہ بارشوں میں گھرے شہر کے باسیوں کو درپیش پریشانیوں کا کسی نہ کسی حد تک ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔ کراچی کی تاجر برادری نے ادریس میمن کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ 

Related Posts