چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ!
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کو وارننگ!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی ڈویژن کے ضلع شرقی میں تجاوزات کے خلاف مہم میں تیزی آگئی. سڑکیں کشادہ راستے ہموار ہونے پر شہریوں نے اس مہم کا خیر مقدم کیا ہے۔

چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورنے یوسی 16 کے چیئرمین نوشاد خان، وائس چیئرمین عرفان کھٹانی اور ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بلدیہ شرقی زاہد بن خلیل کے ہمراہ تجاوزات کو ہٹانے اور غیر قانونی تعمیرات کو کلیئر کرنے کے حوالے سے مانک جی اسٹریٹ ، سولجر بازار  اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔

اس سلسلے میں سولجر بازارکے اطراف ناجائز تعمیرات کرنے والوں کو متنبہ کیاکہ وہ فوری طور پر تجاوزات ازخود ختم کرلیں بصورت دیگر کارروائی کر کے تجاوزات  اور ناجائز تعمیرات کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔  عوامی زمین پر کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 17 لسبیلہ کے سامنے باڑہ مارکیٹ سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

اس موقع پر باڑہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے چیئرمین معید انور کے اقدامات کی زبردست لفظوں میں پذیرائی کی اور کہا کہ عرصے بعد بلدیاتی نمائندگان کی کوششوں سے وہ مسائل بھی حل ہو رہے ہیں۔جن سے اجتناب برتا جاتا تھا۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران کے علاوہ علاقہ مکین بھی موجود تھے جنہوں نے بعض مسائل کی نشاندہی بھی کی اور ان کے ادراک کے لیے چیرمین معید انور نے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات دے دیں۔

Related Posts