اسلام آباد: چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاڈیو گریز یانو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمر ل ظفر محمود سے ملاقات کی میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی، جنرل کلاڈیو گریزیانو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل کلاڈیو گریزیانو نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔