عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے،اظہار الدین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman DMC West Izharuddin met with Market Union officials

کراچی: بلدیہ غربی میں سہولیات کی فراہمی کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے یوسی 37 سیکٹر 9Cمیں مارکیٹ یونین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

اس موقع پر پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان،اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے مارکیٹ یونین کے ذمہ داران نے بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے مارکیٹ کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:چیئرمین شرقی معید انور نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان فیملی پارک کا افتتاح کر دیا

چیئرمین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں سیوریج سسٹم کی ازسر نو بحالی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا بعد ازاں چیئرمین نے مارکیٹ کادورہ کیا ۔

موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو سیوریج سسٹم کی فوری بحالی کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ سڑکوں و گلیوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

Related Posts