تحریک پاکستان کے رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی کے یوم وفات پر تقریب

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوتھ پارلیمنٹ سندھ کیبنٹ کی جانب سے تحریک پاکستان کے رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی کے یوم وفات پر ان کی آخری آرام گاہ پر ان کی یاد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یوتھ پارلیمنٹ سندھ کیبنٹ کے تحت ہر سال مشاہیر پاکستان کے ایام وفات پر خصوصی یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلند و بالا پہاڑوں میں گھرا مدرسہ، قومی شرح خواندگی میں کیسے اضافہ کر رہا ہے؟

ہرسال کی طرح اس سال بھی تحریک پاکستان کے رہنما اور قائد اعظم محمد علی جناح کے معتمد ساتھی علامہ شبیر احمد عثمانی کی یاد میں اسلامیہ کالج کراچی کے احاطے میں ان کی آخری آرام گاہ پر تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں یوتھ پارلیمنٹ کے مولانا جنید اعظم، اظہار عالم، محمد ابراہیم چترالی سمیت مختلف سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، علماء، صحافی حضرات نے شرکت کی۔

تقریب میں مزار قائد کے خطیب اور فاتحہ خوان علامہ شمس الدین نے خصوصی شرکت کی اور علامہ شبیر احمد عثمانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی، بلندی درجات کیلئے دعا کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Posts