نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سیکنڈ الیون کا ٹائٹل سنٹرل پنجاب کے نام، ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سیکنڈ الیون کا ٹائٹل سنٹرل پنجاب کے نام، ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سیکنڈ الیون کا ٹائٹل سنٹرل پنجاب کے نام، ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کےسیکنڈ الیون کا ٹائٹل سنٹرل پنجاب کے نام رہا جس نے آخری لیگ میچ کے دوران ناردرن کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیکنڈ الیون کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایونٹ کے 5 میں سے 4 میچز میں فتوحات کے بعد سنٹرل پنجاب نے 8 پوائنٹس کے ساتھ  پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ٹاپ رینک ٹیم نے آج کھیلے گئے میچ میں جنید علی کے 66 رنز کی بدولت 134 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ کپتان نعمان انور نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے جبکہ ناردرن کے اطہر محمود نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دِکھائی۔ قبل ازیں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نادرن نے 20 اوورز کے کھیل میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ عامر جمال نے 38 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ وقاص مقصود نے 3 جبکہ محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سنٹرل پنجاب کے کپتان نعمان انور نے کہا کہ کورونا وائرس کے سخت پروٹوکولز میں کرکٹ خوش آئند رہی۔

سنٹرل پنجاب کے کپتان نے کہا کہ ہماری خاصیت بہترین کمبی نیشن اور ذمہ دارانہ کرکٹ تھی۔ ایونٹ میں تمام ہی ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ مقابلے سخت رےہ مگر سندھ کے خلاف میچ آخری اوور تک گیا۔ یہ کامیابی ایونٹ میں میرے لیے بہترین یاد ثابت ہوگی۔ ہیڈ کوچ سنٹرل پنجا اکرم رضا نے کہا کہ پریکٹس کیمپ شاندار رہا۔

ہیڈ کوچ اکرم رضا نے کہا کہ ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو کورونا کی موجودگی میں اعصاب مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی۔ گزشتہ برس بھی میں اکثر لڑکوں کے ساتھ کام کرچکا ہوں جس کا بہت فائدہ ہوا۔ میں محمد اخلاق کے فرسٹ الیون اسکواڈ میں شرکت پر بہت خوش ہوں۔

محمد اخلاق کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اکرم رضا نے کہا کہ وہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے باصلاحیت بیٹسمین ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ فرسٹ الیون میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر سنٹرل پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اور سدرن پنجاب 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے، بلوچستان 5ویں جبکہ ناردرن چھٹے نمبر پر رہی۔ بلوچستان کے 17 سالہ عبدالواحد بنگلزئی نے سب سے زیادہ 235 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ 8 وکٹیں سنٹرل پنجاب کے کامران افضل نے حاصل کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی چوتھی کامیابی، ناردرن کا ٹائٹل کا کامیاب دفاع

Related Posts