مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی 20 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔
مرکزی صدر انجمن ساجد علی بیگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اقبال حسین سینئر نائب صدر، سید نظام الدین، ڈی ایس پی عاقل خان، ڈی ایس پی رمضان، ڈی ایس پی غلام اکبر، شیخ رائیس، حاجی نصرت اور حاجی علی محمد نائب صدور ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:
فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
نوٹیفکیشن کے مطابق سید قائم علی شاہ جنرل سیکرٹری، حاجی فدا علی راشد سیکرٹری تعلیمات، اسرار حسین ایڈووکیٹ سیکرٹری قانون، واجد حسین ڈپٹی سیکرٹری تعلیمات، حاجی اکبر شاہ سیکرٹری مالیات، محمد علی برچہ محاسب، کوثر حسین جوائنٹ سیکرٹری، عباس وفا سیکرٹری اطلاعات، شجاعت علی سیکرٹری رابطہ، لیاقت علی ڈپٹی سیکرٹری رابطہ اور سید شرف الدین کاظمی آفس سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔