آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، اس دوران امریکی سینٹکام کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو کا دورہ کرنے والے معزز مہمان نے پاکستان کے شہداء کے اعزاز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعد ازاں کمانڈر سینٹکام نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور سلامتی کی صورتحال، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد آج طورخم بارڈر کا دورہ بھی کرے گا۔ انہیں پاکستان افغانستان سرحد پر انسداد دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:میرانشاہ خودکش دھماکہ، شہباز شریف اور وفاقی وزراء کا شہادتوں پر اظہارِ افسوس

واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں، امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے افغانستان میں بین الاقوامی دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہوتے دیکھا تو وہ طالبان حکومت کے خلاف ‘کارروائی’ کرے گا۔

Related Posts