اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیرِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اکتوبر کے دوران 5 اعشاریہ 735 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوئی اور مقامی سیلز میں بھی اضافہ ہوا۔
پیغام میں مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ گزشتہ برس اکتوبر کے مقابلے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 15 اعشاریہ 83 فیصد زائد رہی جبکہ زیادہ حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا۔
I am happy to inform that Cement recorded the highest ever monthly sales in October 2020 at 5.735 million tons. The Local sales increased by 15.83% as compared to October last year. It is even more encouraging to note that in October 2020, the export of cement grew by 19% … 1/3
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) November 5, 2020
مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ گزشتہ برس 27 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالرز کے مقابلے میں 32 اعشاریہ 86 ملین ڈالرز نمو قابلِ تحسین ہے۔ رواں برس جولائی سے اکتوبر سکے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 10 اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 94 اعشاریہ 97 ملین ڈالرز کے مقابلے میں رواں برس 105 اعشاریہ 18 ملین ڈالرز کی برآمدات قابلِ قدر ہیں جبکہ میں اِس زبردست کارکردگی پر سیمنٹ کے شعبے کو مبارکباد دیتا ہوں۔
… I wish to congratulate all the cement manufacturers for this performance. @aliya_hamza @ImranKhanPTI @PTIofficial @appcsocialmedia @RadioPakistan @PTVNewsOfficial
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) November 5, 2020
یہ بھی پڑھیں: سستی بجلی سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، اسماعیل ستار