کراچی :اداکارہ اقراء عزیز کامیڈین یاسر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔اداکارہ اقراء عزیز نے شادی کے اس پْرمسرت موقع پر معروف ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ روایتی لال رنگ کا عروسی جوڑا پہنا جس میں وہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔
اداکارہ اقراء عزیز نے لال رنگ کے خوبصورت جوڑے پر روایتی سنہرے رنگ کی جیولری پہنی اور معروف میک اپ آرٹسٹ وقار سے میک اپ کرایا۔
دوسری جانب کامیڈین یاسر حسین نے اپنی شادی کے دن کریم رنگ کی شیروانی کے ساتھ میچنگ کی شال اوڑھ رکھی تھی۔
مزید پڑھیں:مہندی کی تقریب میں اقراعزیز اوریاسرحسین کے ڈانس کی ویڈیو وائرل