پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ مقبول جوڑیاں جو 2022 میں علیحدہ ہوگئیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ مقبول جوڑیاں جو 2022 میں علیحدہ ہوگئیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ مقبول جوڑیاں جو 2022 میں علیحدہ ہوگئیں؟

رواں سال جہاں کچھ اچھے کام ہوئے وہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں طلاقوں کا ایک نیا ٹرینڈ بھی دیکھنے میں آیا، کئی ایسے ستارے جنہوں نے محبت کی شادیاں کی تھیں انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اِن مقبول جوڑیوں کے مداح بھی اُن کے علیحدہ ہونے کی خبر سُن کر افسردہ ہوگئے، آئیے دیکھتے ہیں کہ 2022 میں کن پاکستانی شوبز ستاروں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا:

فیروز خان اور علیزے سلطان

فیروز خان نے رواں سال ستمبر میں علیزے سلطان کے ساتھ اپنی شادی ختم ہونے کا اعلان کیا، انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ایک تفصیلی نوٹ میں اداکار نے کہا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر کو طے پاگئی اور انہوں نے اپنے بچوں سے متعلق تحویل اور ملاقات کے حقوق کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان سے اُن کے 2 بچے بھی ہیں ۔

احد رضا میر اور سجل علی

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ رواں سال سب سے زیادہ سجل علی اور احد رضامیر کی علیحدگی کی خبر وائرل ہوئی، یہاں تک کہ اس جوڑی کہ علیحدہ ہونے کی خبر سُن کر صدمے سے اُن کی ایک مداح بھی انتقال کرگئی۔

خیال رہے کہ ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے طلاق کے حوالے سے باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور رواں سال احد رضا میر نے سجل علی کی بہن صبور کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

عمران اشرف اور کرن تعبیر

عمران اشرف اور کرن نے بھی رواں سال شادی کے چار سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا۔ اداکار اور کرن نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی خبریں شیئر کیں۔ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کاایک بیٹا بھی ہے۔

ثناء فخر اور فخر جعفری

اداکارہ ثنا فخر نے شادی کے چودہ سال بعد اپنے شوہر فخر جعفری سے طلاق کا اعلان کردیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بریک اپ سے تکلیف پہنچتی ہے لیکن کبھی بھی حالات کو دیکھتے ہوئے انسان کیلئے رشتہ توڑنا ضروری ہوجاتا ہے۔

دونوں نے 2008 میں شادی کی اور 14 سال تک ساتھ رہے۔ وہ دو بیٹوں کے والدین بھی ہیں۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری

Aima Baig has sung numerous hit songs but Qalabaz Dil became her claim to fame song (Pinterst)

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی منگیتر شہباز شگری سے علیحدگی کا اعلان کردیا، انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک نوٹ میں آئمہ بیگ نے کہا کہ ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں لیکن آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم دونوں بالکل ٹھیک ہیں، اِن کی منگنی دو سال تک رہی۔

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان

اداکارہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان نے 9 سال بعد شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے رشتے میں بہتری کی بہت کوشش کی۔ اس کے لیے کچھ وقت ساتھ اور الگ بھی رہے کہ اس رشتے کے لیے کیا بہتر ثابت ہوسکتا ہے جس کے بعد آخری فیصلہ یہ ہی کیا گیا کہ طلاق ہی بہتر حل ہے۔

واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ مدیحہ رضوی ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ اداکار حسن نعمان معروف اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔

Related Posts