اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے والد سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے عالمی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے اور بے شمار مشہور شخصیات نے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی شخصیت اور نقطۂ نظر نے مجھے وہ مقام عطا کیا ہے جس پر آج میں فائز ہوں۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میرے والد کو پختہ یقین تھا کہ خواتین کو تعلیم ضرور حاصل کرنی چاہئے اور انہوں نے ایسے معاشرے میں قبائلی دباؤ برداشت کیا جہاں خواتین کی بہت کم عمری میں شادی کردی جاتی ہے۔
وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ میرے والد نے میرے اندر انصاف اور سچائی کیلئے لڑنے کا حوصلہ پیدا کیا۔ وہ میرے لیے ایک قابلِ فخر شخصیت ہیں جن کی موجودگی زندہ دلی کی دلیل ہے۔ زرتاج گل وزیر نے اپنے والد کی طویل عمر کیلئے دُعا بھی کی۔
My Baba's personality and outlook has defined all that I am. He believes strongly in girls' education, defied clan pressures to get girls married very young, instilled in me the truth of justice.
My father is my pride, a most blissful presence. May u live long, Baba.#FathersDay pic.twitter.com/Kygy6oFqUM
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) June 20, 2021
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی شاہی خاندان نے عالمی فادرز ڈے کے موقعے پر دنیا کے ہر والد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ملکۂ برطانیہ کی وہ تصویر شیئر کر رہے ہیں جس میں وہ اپنے والد شاہ جارج 6 کے ہمراہ موجود ہیں۔
برطانوی شاہی خاندان کا کہنا ہے کہ ملکۂ برطانیہ چھوٹے سے شہزادہ چارلز کی طرف دیکھ رہی ہیں جو 1951ء میں بالمورال کے ایک مجسمے پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ملکۂ برطانیہ کی جوانی میں کھینچی گئی یہ تصویر یادگار ہے۔
To all dads everywhere, we wish you a very special Father’s Day.
To mark #FathersDay we are sharing this photograph of The Queen with her father, King George VI, and Prince Philip watching a young Prince Charles sitting on a statue at Balmoral in 1951. pic.twitter.com/CiU249gPuj
— The Royal Family (@RoyalFamily) June 20, 2021
برطانوی اداکارہ، کامیڈین اور مصنفہ ڈاؤن فرنچ نے اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے والد کے بغیر زندگی گزارتے ہوئے 44 سال کا طویل عرصہ بیت گیا، لیکن پھر بھی آپ میرے والد ہی رہیں گے۔
44 years without you but still my dad. #fathersday pic.twitter.com/22XYltbzO2
— Dawn French ????????????️???????????? (@Dawn_French) June 20, 2021
مشہورومعروف بھارتی اداکار بوبی دیول نے اپنے والد اور بھارتی اداکار دھرمیندر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کا چھوٹا بیٹا ہی رہوں گا۔ بالی ووڈ فنکار نے اپنے والد دھرمیندر سے محبت کا اظہار بھی کیا۔
I will always be your little boy!
Love you papa ❤️#HappyFathersDay!!#FathersDay #Dad #FatherandSon pic.twitter.com/oIBMQLtRkB
— Bobby Deol (@thedeol) June 20, 2021
صوبہ پنجاب کے معروف سیاستدان رانا علی مسعود خان نے کہا کہ والد سے محبت کے اظہار کیلئے کوئی دن مخصوص نہیں ہوتا۔ ہر دن میرے والد سے محبت کے اظہار کا دن ہے۔ یہ محبت ہمیشہ رہے گی اور آج میں اپنے والدین کیلئے دعا کر رہا ہوں۔
No day is reserved for the love of the Father. Every day is a day of love for the Father. His love is forever and on this occasion we pray for our parents and pay tribute to them. #FathersDay pic.twitter.com/fMkCgVbuZn
— Rana Ali Masood Khan (@RanaAliMasood) June 20, 2021
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میرے عظیم باپ نے مجھے یہ سبق دیا تھا کہ کسی بھی شخص کے کچھ کہنے سے پریشان مت ہونا۔ ہر مسئلہ حل ہوجائے گا، صرف آرٹ باقی رہے گا۔
اداکار علی ظفر نے کہا کہ میں نے اپنے والد، ایک عظیم انسان اور آرٹ اور ڈیزائن کے پروفیسر محمد ظفر اللہ کی طرف سے حاصل کیا گیا یہ سبق اپنے بیٹے اذان ظفر کو منتقل کردیا ہے۔
“Never be distracted by what who says. Everything will fizzle out. Only the art will remain. Just keep doing your work.” One of my first lessons by a great father, professor of art and design…. Muhammad ZafarUllah. Passed on the same to my son Azaan Zafar. #HappyFathersDay2021 pic.twitter.com/FRcaP2HTQJ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 20, 2021
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ میں اپنی والدہ، اپنے بھائیوں (خاص طور پر سب سے بڑے بھائی)، رشتہ داروں اور کزنز اور ماموں وغیرہ کو فادرز ڈے کے موقعے پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے میری زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔میں آپ سب سے بے حد پیار کرتی ہوں۔
Happy Fathers Day to my mom, my brothers (especially the eldest one), my siblings and even the cousins/mamus who stepped in for the role on occasion.
I love you all so much! ???? https://t.co/CJLdLmrojd
— Ushna Shah (@ushnashah) June 20, 2021
پی ایس ایل کرکٹ سیریز میں میں پشاور زلمی کے کپتان اور پاکستان کے معروف فاسٹ بالر وہاب ریاض نے اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیشہ میرے لیے قابلِ تقلید سپر ہیرو کا کردارا دا کرتے رہیں گے۔
کرکٹر وہاب ریاض نے بین الاقوامی فادرز ڈے کے موقعے پر اپنے والد کے نام پیغام میں کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں گزرتا جب میں آپ کے متعلق نہیں سوچتا اور میں اپنی زندگی کے ہر قدم پر ہمیشہ آپ کو یاد رکھتا ہوں۔
You'll always be my inspiring superhero.
Not a day goes by that I don’t think about you Abu. I miss you ❤️????????#FathersDay pic.twitter.com/dyYpN3qHUR— Wahab Riaz (@WahabViki) June 20, 2021
ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سمیت بے شمار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی فنکار عدنان صدیقی نے کہا کہ جب ایک والد آپ کا ہاتھ تھپتھپاتا ہے یا پیٹھ پر تھپکی دیتا ہے تو یہ اس کی محبت ہوتی ہے۔
عدنان صدیقی نے دنیا کے ہر باپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک باپ اپنی اولاد کے بال سہلائے یا رات کے وقت دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردے تو وہ بھی اس کی محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ ہم سب کے والد ہماری زندگیوں کے ہیروز ہیں۔
His ‘I love you’ is clasping your hand, patting your back, tapping your head, ruffling your hair and……denying permission for a night out with friends ???? #HappyFathersDay to the only hero of our lives
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) June 20, 2021
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے دنیا کے ہر والد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھے جن نعمتوں سے سرفراز کیا ہے، ان میں سے ایک والد ہونا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز اور نعمت ہے۔ آج میں عالمی دن کے موقعے پر اپنے بوڑھے والد کو یاد کر رہا ہوں۔
Happy father's day to all the father's all across the world. Of all the wonderful things that God has blessed me with, being a father is by far the greatest joy and blessing . As I miss my old man this day, I also celebrate our memories together. ❤️
— Virat Kohli (@imVkohli) June 20, 2021
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے بھی اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کا ہیرو قرار دے دیا۔
My Hero.
My Angel.
???????? #FatherDaughter #FathersDay2021 pic.twitter.com/2iqzluCjxe— Dia Mirza (@deespeak) June 20, 2021
سابق صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنے بہادر ترین والد آصف زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں ، الزامات کتنے سیاسی اور مضحکہ خیز کیوں نہ ہوں، آصف زرداری کبھی کسی مقدمات کا سامنا کرنے سے نہیں ہچکچائے۔
اپنے والد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ذاتی زندگی میں کتنی ہی مشکلات آئیں اور صورتحال چاہے کچھ بھی رہی، میں یہ کہنے میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں اور آمروں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
Happy Father’s Day to the bravest @AAliZardari -vindicated in history! Never ran from any court no matter how ridiculous & political the charges. No matter the personal/life cost & conditions. Proud to stay & face all in #Pakistan????????unlike establishment puppets & runaway dictators
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) June 20, 2021
ملک کے معروف فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ والد ایک دوست کی طرح ہوتا ہے جس پر ہم ہمیشہ بھروسہ کرتے ہیں۔ میں ایک بے حد زبردست شخصیت کا بیٹا ہوں جن کی دعائیں اور نیک تمنائیں میرے لیے سب کچھ ہیں۔
شاہین آفریدی نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر روز یہ کوشش کرتا ہوں کہ میرے والد مجھ سے جو چاہتے ہیں، اس مقام تک پہنچ جاؤں اور اگر اللہ نے چاہا تو میں اس مقام تک ضرور پہنچوں گا۔
A father is the one friend upon whom we can always rely. I'm blessed to be a son of an amazing man. His prayers and best wishes mean everything to me. I'm trying each day to get in a position my father always wanted me to be. And I'll get there In shaa'Allah. Love you,Abu pic.twitter.com/LhmXQ4LRXX
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) June 20, 2021
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بچے اور بڑے اپنے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے بین الاقوامی فادرز ڈے آج منا رہے ہیں۔
دُنیا میں قدم رکھتے ہی سب سے پہلے ایک بچہ جس شخصیت کو دیکھتا ہے وہ اُس کی ماں یا باپ ہوتا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر اپنے والد سے اظہارِ محبت کیلئے فادرز ڈے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: والد سے محبت کے اظہار کیلئے بین الاقوامی فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے