خوشیاں منانے والے پاک فوج کے طریقۂ کار کو نہیں سمجھتے۔ میجر جنرل بابر افتخار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوشیاں منانے والے پاک فوج کے طریقۂ کار کو نہیں سمجھتے۔ میجر جنرل بابر افتخار
خوشیاں منانے والے پاک فوج کے طریقۂ کار کو نہیں سمجھتے۔ میجر جنرل بابر افتخار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سابق ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خوشیاں منانے والے پاک فوج کے طریقہ کار کو نہیں سمجھتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس عظیم کام کے لیے میں میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو انہوں نے اپنے دور میں کیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاک فوج میں 3 سالہ خدمات کا ایک باقاعدہ نظام موجود ہے جسے خوشیاں منانے والے نہیں سمجھتے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے پاک فوج میں کام کے نئے دور کے آغاز پر سابق  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے موجودہ ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے اپنا پیغام سابق ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے پیغام کے جواب میں دیا جس میں انہوں نے تعاون کرنے پر ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ میں پاکستان کے میڈیا کا ہر سطح پر تعاون کرنے پر شکر گزار ہوں جبکہ ہم وطن عوام کی محبتوں اور خلوص کا شکریہ اداکرنے کے میرے پاس الفاظ نہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کامیابیوں کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 

https://twitter.com/Babarlftikhar/status/1217798707535581184

یاد رہے کہ اس سے قبل میجر جنرل بابر افتخار کو شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)اوکاڑہ تعینات کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسرسے ہے۔

مزید پڑھیں: میجر جنرل آصف غفور کی جگہ بابر افتخار نے لے لی

Related Posts