وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کی وجوہات سامنے آگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسحاق ڈار اور شہباز شریف
(فوٹو: اکانومی ڈاٹ پی کے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم کا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے ساتھ ہی کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنائے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھیں گے اور دونوں حیثیتوں سے ملک کی خدمت سرانجام دیتے رہیں گے۔ یوں اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بننے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔

پہلے تین نائب وزرائے اعظم؟

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی بھی اس سے قبل نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ یوں اسحاق ڈار وہ چوتھے پاکستانی ہیں جنہیں یہ عہدہ دیا گیا ہے جبکہ 2013 سے یہ عہدہ خالی تھا۔

نائب وزیراعظم پر تنقید 

تحریکِ انصاف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنائے جانے پر تنقید کی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) میں تفریق منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اسحاق ڈار نواز شریف کے قریبی ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ “نواز شریف پیچھے رہ کر سیاست نہیں کرسکتے۔ اب نواز شریف اسحاق ڈار کے ذریعے حکومت چلائیں گے” تاہم ن لیگ کی اتحادی پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنائے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Posts