زمین پھٹی نہ آسمان گرا! پنجاب میں سگے دادا کی معذور پوتی سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Case registered against grandfather for sexually assaulting disabled granddaughter in Punjab
ONLINE

حافظ آباد: تھانہ صدر کے علاقہ پیرے دا کوٹ کلیانوالہ میں حقیقی دادا کی اپنی معذور پوتی کے ساتھ ایک ماہ تک جنسی زیادتی، متاثرہ معذور بچی کے باپ محمد ضیغم رشید کی درخواست پر دادا یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی مقدمہ ضیغم رشید نے پولیس کو بتایا کہ 14 جون کو وہ کام سے واپس آیا تو دیکھا کہ اس کا والد اسکی معذور بیٹی سے زنا بالجبر میں مصروف ہے۔

ضیغم رشید کا کہنا ہے کہ اس کی 18 سالہ بیٹی نے بتایا کہ ملزم اس کے ساتھ ایک ماہ سے جنسی زیادتی کررہا تھا اور کسی کو بتانے پر دھمکیاں دیتا تھا۔ ضیغم رشید نے پولیس سے ملزم کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصہ قبل سرگودھا میں سلانوالی کے نواحی علاقے میں پیش آیا تھا جہاں دادا نے حقیقی پوتی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا یا تھا جس پر متاثرہ خاتون نے دل برداشتہ ہوکر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خوکشی کرلی تھی۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 170/172شمالی کی رہائشی خاتون کرن بی بی کی شادی صدیق نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی گھر میں کرن بی بی کا حقیقی دادا رمضان بھی رہائش پذیر تھا اور دادا اپنی پوتی کو کئی بار اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔

کرن بی بی جب اپنے شوہر کو بتاتی تو وہ در گزر کر دیتا تھا۔28 مارچ 2015کو محمد رمضان نے جب کرن بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو وہ دل برداشتہ ہو گئی اور اس نے پورے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی جس سے کرن بی بی کا پورا جسم جھلس گیا اور ہسپتال میں چل بسی۔

Related Posts