سابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے خلاف خیبر پختون خوا میں بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ضلع خیبر میں جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کرایا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پیرنورالحق قادری نے افواج پاکستان، اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے ، انہوں نے شہریوں کو افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف اکسایا اور فوج مردہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی ایچ اے کراچی نے نثار شہید پارک کے اندر غیر رہائشی افراد کے داخلے پر پابندی لگادی

واضح رہے کہ نورالحق قادری حج پر گئے ہوئے ہیں، ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو نکال دیا گیا۔

گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ میں نور الحق قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ایف آئی اے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ نور قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں نہیں ہے، یہ باہر سفر کرسکتے ہیں۔

noor qadri

Related Posts