نگران وزیراعظم کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
نگران وزیراعظم کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
نگران وزیراعظم کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کریں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں مختلف وزارتوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں کا بہترین بنیادی ڈھانچہ کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں سڑکوں کی تعمیر اور نگرانی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ان حصوں میں ترجیحی بنیاد پر سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے جہاں غیرملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کراچی چمن شاہراہ کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے تعمیراتی کام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سڑکوں کو دیگر صوبوں سے ملانے کے کام کو بھی آگے بڑھایا جائے۔ نگران وزیراعظم کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافے کی سفارش کر دی

اجلاس کو بتایا گیا کہ 282 میٹر طویل سوارپل کا مرمتی کام آخری مراحل میں ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ تیار کر کے دی جائے۔

Related Posts