ازبکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم 2 روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان آج روانہ ہوں گے، سربراہی کانفرنس 8 سے 9 نومبر تک جاری رہے گی جس میں انوار الحق کاکڑ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے، تمام جماعتیں مل بیٹھ کر بات کریں۔شاہد خاقان عباسی
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تاشقند میں 2 روزہ سربراہی کانفرنس میں شریک ہوں گے اور ای سی او کے ویژن 2025 پر مبنی اقدامات کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ای سی او سربراہی اجلاس کے دوران دو طرفہ تعاون، تجارت، روابط، سیاحت، پیداواری صلاحیت اور معاشی نمو کے شعبہ جات میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ای سی او کے مستقبل کے کاموں اور علاقائی روابط کے ساتھ ساتھ باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کا ویژن بھی رکن ممالک کے سامنے رکھیں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ ازبکستان کے دورے میں اشبکستان سمیت اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ پاکستان ای سی او کے بانی اراکین میں شامل ہے۔