صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 20افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 20افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی
صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 20افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی ایک ریسٹورنٹ کے گیٹ پر ٹکرائی جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور پھر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے نجف میں تاریخی ملاقات

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور تجارتی مراکز کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکے کے بعد دھویں کے بلند ہوتے ہوئے بادل دور تک دکھائی دیے۔

صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Related Posts