کراچی، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی
کراچی، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی

کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے کے باعث 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شارعِ فیصل پر پیش آیا۔ ڈرگ روڈ کے قریب کار الٹ کر موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ڈیفنس میں نکاح کیلئے مسجدِسکینہ کا تقدس پامال، خواتین کا جشن

کراچی کے تاجر کو بھتے کیلئے دھمکی آمیز خط، رینجرز نے2ملزمان گرفتار کر لیے

خوفناک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص زخمی بھی ہوا۔ جاں بحق موٹر سائیکل سوار اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے ڈرگ روڈ پر ہونے والے خوفناک ایکسیڈنٹ کے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر چکن سپلائی کیلئے جانے والا مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

 ٹرک الٹنے کے نتیجے میں گزشتہ ماہ ڈرائیور معمولی حد تک زخمی ہوا جسے طبی امداد مہیا کی گئی۔ یونیورسٹی روڈ پر حادثے کے نتیجے میں متعدد مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

آج سے 2 ماہ قبل گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شہرِ قائد سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی الٹ کر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

 

Related Posts