اسلام آباد سے مری جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، 4 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد سے مری جانے والی گاڑی کا تصادم، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد سے مری جانے والی گاڑی کا تصادم، 4 افراد جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مری جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے بورڈ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاسٹر ولیم سراج پیٹرک کو قتل کرنے پر مسیحی برادری سراپا احتجاج

پیٹرول پمپ بورڈ سے تصادم کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں حمزہ ممتاز اور فرحان عباسی شامل ہیں۔ ایک اور جاں بحق شخص کی شناخت نہ کی جاسکی۔

زخمی افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں سہراب اور سبحان زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد کی میتوں اور طبی امداد کیلئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے 6 سالہ بچی موقعے پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دلخراش حادثے کے نتیجے میں 4 بچے زخمی بھی ہوئے۔

آج سے 2 روز قبل یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے ضلع ملیر میں واقع میمن گوٹھ میں پیش آیا۔ بچے گلی میں کھیلنے میں مصروف تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

Related Posts