کیپٹن صفدر کا چیئرمین نیب پر اربوں کی غیرقانونی جائیدادیں بنانے کا الزام، درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیپٹن صفدر کا چیئرمین نیب پر اربوں کی غیرقانونی جائیدادیں بنانے کا الزام، درخواست دائر
کیپٹن صفدر کا چیئرمین نیب پر اربوں کی غیرقانونی جائیدادیں بنانے کا الزام، درخواست دائر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے چیئرمین نیب پر اربوں روپے کی غیر قانونی جائیدادیں بنانے کا الزام لگاتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کیلئے چیئرمین نیب کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو درخواست دی ہے۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال اہم سرکاری ادارے قومی احتساب بیوور (نیب) کے سربراہ ہیں۔

ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر نے ڈی جی ایف آئی اے کو لکھی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں جو انہوں نے اپنے اہلِ خانہ اور بے نامی داران کے نام پر آمدن سے زائد بنا رکھی ہیں جس کا ریکارڈ ان کے بینک اکاؤنٹس اور ٹیکس ریکارڈ سے مل سکتا ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز، ریونیو اتھارٹیز، فیملی اور بے نامی داران کی کمپنیز کا ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے۔کیپٹن صفدر نے چیئرمین نیب کے خلاف  ایڈیشنل ڈی جی رینک افسر کی زیرِ نگرانی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جو بغیر کسی دباؤ کے میرٹ پر تحقیقات کرے۔ ۔

متن کے مطابق چیئرمین نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنا کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ کیپٹن صفدر نے مطالبہ کیا کہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ کیپٹن صفدر نے نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے درخواست ڈی جی آیف آئی اے کو بھجوائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کو نیب آفس ہنگامہ کیس کے چالان کی کاپیاں فراہم کرنیکا حکم

Related Posts