میچ کے دوران پریشر نہیں لیا،ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی، اظہرعلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azhar Ali presser
قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی کی صلاحیتیوں پر اعتماد کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ میچ کے دوران پریشر نہیں لیا، بھروسہ تھا کہ اچھا کھیل کر فتح اپنے نام کریں گے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد گفتگو کرتے اظہر علی نے کہاکہ سنچری بنا کر بہت اچھا لگا، ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سری لنکا کی ٹیم کا بھی بے حدشکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں:کراچی: سری لنکن ٹیم کو 263 رنز سے شکست، پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت گیا

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے پر سری لنکن ٹیم اور بورڈ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آئی لینڈرز نے پاکستان میں کھیل کرپوری قوم کے دل جیت لیے۔ عابد علی اور شان مسعود کی پارٹنر شپ نے سری لنکا سے میچ چھینا،ہمیں اس جیت کی بہت ضرورت تھی،ہوم کنڈیشز میں کھیلنے میں بہت مزہ آیا،پرفارمنس بھی اچھی تھی۔

Related Posts