خیبر پختونخواہ میں کورونا ٹیسٹنگ کی گنجائش تیزی سے بڑھ رہی ہے۔صوبائی حکومت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ میں کورونا ٹیسٹس کی گنجائش تیزی سے بڑھ رہی ہے۔صوبائی حکومت
خیبر پختونخواہ میں کورونا ٹیسٹس کی گنجائش تیزی سے بڑھ رہی ہے۔صوبائی حکومت

پشاور: خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹنگ کی گنجائش میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت تیزی سے بڑھا رہا ہے جبکہ گزشتہ روز 1 ہزار 126 ٹیسٹس کیے گئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت نے کہا کہ شفافیت کے لیے آپ کو آگاہ کرتا ہوں کہ گزشتہ روز کے ایم یو لیب نے 809 ٹیسٹس کیے جو ایک نیا ریکارڈ ہے جبکہ این آئی ایچ میں 79 ٹیسٹس کیے گئے۔ اس کے مقابلے میں پبلک سیکٹر کی دیگر صوبائی لیبارٹریز میں 131 ٹیسٹ ہوئے۔

صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ اگر فیصد کے اعتبار سے جائزہ لیا جائے تو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیلئے 91 فیصد فنڈنگ حکومت کی طرف سے ہوتی ہے جبکہ 9 فیصد پرائیویٹ ٹیسٹنگ ہوتی ہے جس میں عوام کو پیسے دینا پڑتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کیلئے کراچی یونیورسٹی میں ایک لیبارٹری قائم کردی  جس میں شہرِ قائد کے شہری وائرس کے ٹیسٹ کروا سکیں گے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے عالمی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی تحقیق، کراچی میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری قائم کردی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے  کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری قائم کردی

Related Posts