جعلی پارلیمنٹ کو حساس قانون سازی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مولانافضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمن
کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمن

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5سال سے الیکشن کمیشن پتہ نہیں کہاں سویاہواتھا، الیکشن کمیشن اپنا وجود کھونے سے پہلے عوام کو مطمئن کرے اور فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے۔

کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد مسئلہ کشمیر تھا مگر کشمیربھی بیچ دیا اور اب آنسوبہارہے ہیں ،آج پاکستان میں سرینگرحاصل کرنے کاتصورختم ہوچکاہے۔

مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے، ہم جس قانون اور آئین کا احترام کرتے ہیں اس کی قدر کرنا ہوگی ، ان کے پاس قانون ہے نہ قانونی چارہ جوئی کی اہلیت ہے، افواج پاکستان کی قیادت کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا اور بے توقیر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ 6 ماہ میں درست کرکے اسمبلی سے پاس کروا لیں گے۔شیخ رشید احمد

انہوں نے کہا کہ یہ جعلی پارلیمنٹ حساس قانون سازی نہیں کرسکتی، ووٹ چوری کرکے اقتدار پر قبضے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، احتساب کے نام پرملک کی معیشت کاپہیہ جام کردیاگیاہے،حکمران جماعت اپنے احتساب سے فرار حاصل کررہی ہے۔

مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ نیب کو سیاستدانوں کیخلاف استعمال کیا جارہاہے ، حکمرانوں کاکوئی حساب کتاب نہیں ہورہااوربات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی،حکمرانوں کو ان کے ہی آئینے میں چہرہ دکھانے کا وقت آگیا ہے،حکومت کی گرتی دیوار کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار لوگوں کو ان نااہلوں نے جیلوں میں بند کردیا اس پارلیمنٹ میں قانون سازی کی صلاحیت نہیں ہے، ان کی نااہلی کا ایک ہی علاج ہے یہ اقتدار چھوڑ دیں،عوام کا عزم ناجائز حکومت کا خاتمہ کرے گا، ہم نے یہ ملک جمہوریت اور عوام کے لیے حاصل کیا تھا۔

Related Posts