اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز کیڈسٹرل میپنگ کے ذریعے رکھے گئے ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاجبکہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے پر سروے میں 5ہزار 595 ارب کی سرکاری زمینوں پر قبضے سامنے آئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ،لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا،سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈنگ کا کام شروع کیا تو ہمیں سخت مزاحمت دیکھنے کو ملی، ای وی ایم کی طرح کیڈیسٹرل میپنگ میں بھی ہمیں مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا۔
Like protests over EVMs, when we began cadastral mapping of Pak to digitalise land records there was massive resistance. Results of Phase 1 survey of state lands shows why the resistance: phenomenal state land encroachment incl of forest land thru land mafia-pol elite connivance. pic.twitter.com/wfIF99CFJV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 21, 2021
ٹوئٹر پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے پر قبضہ مافیا کے زیر استعمال سرکاری زمین کے حوالے سے چونکا دینے والے ا نکشافات سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں 5595 ارب روپے کی زمین پر قبضے نکلے ہیں، سیاسی اشرافیہ اور قبضہ مافیا سرکاری زمینوں پر قابض نکلے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کی 307 ارب مالیت کی زمین قبضہ مافیا کے زیر قبضہ نکلی، نیشنل ہائی وے کی 52 ارب مالیت کی زمین پرقبضے نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف ا ملاک کی 117 ارب روپے کی زمینوں پر قبضے ہیں جبکہ درست کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ حاصل ہونے کے بعد قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا اعتراضات کے باعث انتخابی اصلاحات کی منظوری مؤخر کرنے سے اتفاق