رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے یو اے ای دنیا کا محفوظ ترین ملک بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیدیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان)2021 کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک میں 95 فیصد اسکور رہا۔

تاہم جب سروے کیا گیا تو پتہ چلا کہ ناروے 93 فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔جبکہ اس حوالے سے پاکستان بہت پیچھے ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔

مزید پڑھیں: کملا ہیرس نے پہلی قائمقام خاتون صدر بن کر نئی امریکی تاریخ رقم کر دی

اس کے علاوہ گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے (94فی صد)، متحدہ عرب امارات (93فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد)اور فن لینڈ (92فی صد)کے ساتھ شامل ہیں۔