چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ ہوں گے،رانا ثناء اللہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ ہوں گے،رانا ثناء اللہ
چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ ہوں گے،رانا ثناء اللہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے الیکشن ایک ساتھ ہوں گے،انہوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی نہیں دی، ایک سیاسی بات کی تھی

وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبوں میں نگران سیٹ اپ کے بغیر ہونے والے الیکشن کے نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کریگا، ایسے الیکشن ملک میں افرتفری کا سبب بنیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کے سیاسی وجود کی بات کی تھی، سیاست دان سیاسی بات ہی کرتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی کے خلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران نیازی کا احتساب ہوگا، اب پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں۔

عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے، جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گیکہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کے سیکڑوں کارکنان گرفتار، سوشل میڈیا پر کیا فرق پڑا؟ فواد چوہدری

دوسری جانب عمران خان نے اپنے خلاف وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

Related Posts