برفباری اور سرد موسم میں سی اے اے کا عملہ اسکردو ائیرپورٹ سے برف ہٹانے میں مصروف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

skardu airport
skardu airport

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسکردو: ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شدید برف باری اور سرد موسم کے باعث اسکردو ائیرپورٹ اور رن وے برف جم گئی ہے جسے ہٹانے کے لیے سی اے اے کا عملہ ہنگامی بنیادں پر کام کررہا ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق گزشتہ 3 دن کی مسلسل محنت سےاسکردو ائیر پورٹ کے ٹیکسی وے اور 9000 فٹ رن وے پر سے برف ہٹا لی گئی ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ایوی ایشن ڈویژن ضلعی انتظامیہ سے مزید مشینری طلب کرلی گئی، رن وے سے برف ہٹانے کا کام دن رات جاری ہے، سرد موسم اور برفباری کے دوران بھی سی اے اے کا عملہ رن وے پر سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق  وزیراعظم کی ہدایت پر اسکردو ائیرپورٹ پر برف ہٹانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، ترجمان نے بتایا کہ رن وے کو مکمل کلئیر کرنے کیلئے سی اے اے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ریسلر راکی جانسن اورریسلرڈیوائن جانسن کے والد انتقال کر گئے

واضح ر ہےکہ اسکردو ائیرپورٹ 7500 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے جس کا شمار دنیا کے چند بلد ترین ائیرپورٹس میں ہوتا ہے،اسکردو ائیرپورٹ کو لائف لائن ائیرپورٹ بھی کہا جاتا ہے۔

Related Posts