سی اے اے ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایئرنیوی گیشن پلان 2025 کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

کراچی:پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں اہم ترین پیش رفت سامنے آگئی، سی اے اے ایگزیکٹیو کمیٹی نے ایئرنیوی گیشن پلان 2025 کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے ایئرنیوی گیشن پلان 2025 پر عمل درآمد شروع کردیا، ایئرنیوی گیشن پلان سے ریونیو میں 25سے30فیصد اضافہ ہوگا۔

سی ای اے نے بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کے تحت فلائٹ سیکٹر میں اضافہ کردیا۔پاکستانی فضائی حدود 7سیکٹر کے اضافے سے 14سیکٹر پر مشتمل ہوگی۔

مزید پڑھیں:ایمریٹس نے پاکستانی مسافروں کے لئے سُپر سیل کے نام سے خصوصی کرایوں کا اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ، کینیڈا، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی پروازوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ایئر ٹریفک کے بڑھتے رحجان کی وجہ سے عمل درآمد شروع کیا، ایئرنیوی گیشن پلان کے تحت کنٹرول ٹاور کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

سی اے اے نے 6جدید ریڈار سسٹم ایم او ڈی ایس بھی نصب کردیئے ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر 4 اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2جدید ریڈار سسٹم نصب کردیا گیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف ایئرپورٹس پر اے ڈی ایس بی سسٹم بھی نصب کیے گئے، عالمی قوانین کے تحت پاکستان کی فضائی حدود کو مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

Related Posts