مون سون سیزن آگیا، کراچی میں رواں برس بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain expected tomorrow in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد سمیت دیہی سندھ میں مون سون کے دوران ایک بارپھرمعمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، مون سون کا باقاعدہ آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کی توقع ہے۔

مون سون کا دورانیہ جولائی تا ستمبر 3ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

گزشتہ برس کراچی میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی تھیں، مون سون کی بارشوں کو ماہانہ بنیاد پرمانیٹر کیا جاتا ہے، آنے میں والے دنوں میں سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں تبدیلی ہونے کا امکان رہتا ہے۔دوسری جانب کراچی میں اگلے تین روزبھی معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقراررہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے، سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل بحال رہ سکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، صبح میں نمی کا تناسب 60 سے 70 جبکہ شام میں 50 سے 60 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے نیا ڈوپلر سسٹم فعال کردیا، بارش اور سمندری طوفان کا بروقت پتہ چل سکے گا

اعلامیے کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے قریب ہوں گی، مون سون کرنٹس سب سے پہلی جنوب مشرقی سندھ یعنی تھرپارکر اور اردگرد کے علاقوں میں داخل ہوں گے۔

کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں جولائی میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60 ملی میٹرہے۔

ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق کراچی میں اگست میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60.9 اور ستمبر میں 11 ملی میٹر ہے۔

Related Posts