لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ 2 پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ،پولنگ کل صبح 8بجے شروع ہوگی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
By-polls for Larkana
لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ 2 پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ،پولنگ کل صبح 8بجے شروع ہوگی

لاڑکانہ:لاڑکانہ کے حلقہ پی ایس گیارہ 2 پر ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں پولنگ کل (جمعرات)صبح 8 بجے سے بنا کسی توقف کے شام 5 بجے تک ہوگی پیپلزپارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے امیدواروں میں کڑا مقابلا متوقع ہے۔

کل ہونے والی پولنگ کیلئے لاڑکانہ الیکشن کمیشن آفس سے بیلٹ باکسز، پیپرز سمیت دیگر سامان اور عملے کو رینجرز کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز پر پہنچایا گیا ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ پی ایس 11 پر 138 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 20 پولنگ اسٹیشنز انہتائی حساس، 50 حساس اور 68 کو نامل قرار دیا گیا ہے۔

تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ضمنی انتخابات کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر پاک آرمی کے جوان تعنات ہونگے جبکہ رینجرز اور پولیس بھی موجود ہوگی، پی ایس 11 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 152614 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 83016 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 69598 ہے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو اور جی ڈی اے کے معظم علی عباسی میں ون ٹو ون کڑا مقابلا متوقع ہے۔